• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر KP سرکاری جامعات کی چانسلر شپ سے فارغ، قانون پاس

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کو صوبہ کے سرکاری یونیورسٹیوں کے چانسلر کے عہدہ سے ہٹا کر وزیر اعلیٰ کو چانسلر بنانے اور وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار گورنر سے لیکر وزیر اعلیٰ کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جامعات ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے ،وزیر اعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے ، وائس چانسلرز کی مدت ملازمت چار سال ہوگی جو حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والی کارکردگی کی جانچ پڑتال کمیٹی کے وسط مدتی جائزے سے مشروط ہوگی، صوبہ کی سرکاری خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے عہدوں پر صرف خواتین امیدواروں کو ہی تعینات کیا جائیگا۔

ملک بھر سے سے مزید