• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI پر تشدد احتجاج کے تناظر میں نئی حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) تحریک انصاف کےحالیہ پر تشدد احتجاج اور ملک میں بڑ ھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کےبعد نئی حکومتی عملی سامنے آگئی۔ 

وفاقی حکومت نے موٹروے اور ریلویز کےذریعےممکنہ دہشت گردی اورجرائم کےرحجان کےتناظرمیں اہم فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نےدہشت گردی اورجرائم کے سدباب کے لیے 13رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کو کو کمیٹی کاچیئرمین مقررکردیا گیا۔

وزیراعظم نےموٹروے اور ریلوے پولیس کی صلاحیت اور استعداد کارکاجائزہ لینےکےلیےکمیٹی قائم کی ہے۔کمیٹی دہشت گردی اورجرائم روکنےکے لیےان اداروں کی صلاحیت کوجانچےگی۔ 

وفاقی وزیرداخلہ سنیٹر محسن نقوی اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کا نمائندہ کمیٹی ارکان کاحصہ ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید