• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان باشندوں کے ویزا اجرا پر پابندی نہیں لگائی، ذرائع وفاقی حکومت

اسلام آباد (طاہر خلیل ) وفاقی حکومت کے ذرائع نے واضح کیاہے کہ پاکستان نے افغان باشندوں کے ویزا اجرا پر پابندی نہیں لگائی اور درست معلومات اور دستاویزات کی بنیاد پر ویزا مدت میں توسیع بھی دی جا رہی ہے ، ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کیلئے ،ویزا اجرا اور ویزا مدت میں توسیع کے معاملات کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید