اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نےو فاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وفاقی سیکرٹری ساجد بلوچ کی عدم موجودگی پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کوئی ایجنڈا آیٹم لئے بغیر احتجاجاً اجلاس ختم کر دیا ،کمیٹی میں بیوروکریسی کا غیر پیشہ ورانہ رویہ مزید برداشت نہیں کیا جائیگا، آئندہ میں دونوں کی موجودگی ضروری ، جمعہ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خواجہ شیراز محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا ،جس میں وفاقی وزیر اور سیکرٹری کی عدم موجودگی پرارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں بھی نہیں آئے۔