• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ، بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس اختتا م پذیر

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ اسلامک سٹیڈیز اور عربی کے زیراہتمام چوتھی دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس اختتا م پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا موضوع ہماری موجودہ دنیا میں امن و انصاف کے قیام کے لیے سیرت نبوی ﷺ کی رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے،کانفرنس کے ذریعے یہ بات مزید اجاگر ہوئی کہ ہمیں اپنے موجود مسائل کے حل کے لیے اپنی تاریخ، اپنی اقدار اور اپنی روحانیت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔
ملتان سے مزید