• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی پولیس ملازمین کے علاج کیلئے37لاکھ جاری

لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں سے مقابلوں میں زخمی پولیس ملازمین علاج معالجے کیلئے 37 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں ،انہوں نے ہدایت کی کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی غازی ملازمین کی جلد صحت یابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔مزید برآں آئی جی سے 4 ڈاکوؤں کو مقابلے میں ہلاک کرنیوالے غازی اہلکار محمد آصف نے ملاقات کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے بہادر کانسٹیبل محمد آصف کو گلے لگایا، خیریت دریافت کی اور شاباش دی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سمو گ کےخلاف کارروائیوں میں 4 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کئے گئے ۔507 قانون شکن عناصر کو 8 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
لاہور سے مزید