• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیخلاف ہیومن رائٹس کاغذی حد تک محدود ہیں،حاجی غلام علی

پشاور(لیڈی رپورٹر)سابق گورنر اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آٹھ دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا خاص طور پشاور سے بزنس کمیونٹی ، نوجوان اور اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف اس کانفرنس میں شرکت کر کے نہتے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل مردہ باد کے خلاف عالمی دنیا کی خاموشی کے خلاف لاکھوں لوگ جوک در جوک شریک ہوں گے، یہ کانفرنس فلسطینی نہتے مظلوم بہن بھائیوں بزرگوں بچوں کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی بلکہ بیرون دنیا کو جھنجھوڑنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خود کانفرنس سے خود خطاب کریں گے دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہونے کے باوجود بھی عالمی قوتیں اور ہیومن رائٹس کاغذی حد تک محدود ہیں۔
پشاور سے مزید