پشاور (وقائع نگار) خیبر پختونخوا میں مربوط سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (KITE) نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر منصوبے شروع کردہے ہیں چترال، سوات، گلیات میں سیاحوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو سنٹر قائم کرنے کے ساتھ فیسیلیٹیشن سنٹر اور راستوں پر بیت الخلا بھی بنائے جاریے ہیں، کائیٹ کی جانب سے مربوط سیاحت کے عنوان سے صحافیوں کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ میں تکنیکی مدد، فزیبلٹی اسٹڈیز، اور چار مربوط ٹورازم زونز (ITZs) کے لیے ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے آگا کیا گیا، سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، سیاحتی مقامات پر موجودہ سیاحتی سہولیات کو اپ جدید سہولیات سے آگاہ کیا جارہا ہے، کائیٹ کے حشمت علی نے بتایا کی بالائی سوات، چترال اور کمراٹ میں سیاحوں کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر بنایا جارہا ہے تاکہ ان علاقوں میں آنے والے سیاحوں کو آسانی ہوں، انھیں راستوں اور موسم کے حوالے سے آگاہی مل سکے، ماحولیاتی اور سماجی تعمیل کی کوششوں کے تحت 73 واش رومز تیار کیے گئے ہیں۔