• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ڈیرگ طوفان سے نظام زندگی متاثر، ریڈ اور ایمبر وارننگز جاری

لندن ( سعید نیازی ) برطانیہ میں آنے والے نئے طوفان ڈیرگ کے سبب ویلز میں93میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل پڑیں جبکہ ملک کے دیگر تمام حصے بھی شدید تیز ہواؤں کی زد میں رہے بیشتر حصوں میں تیز بارش بھی ہوئی اور کئی لاکھ افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ویلز اور جنوب مغربی انگلینڈ کیلئے ریڈ وارننگ بھی جاری کی تھی، جس مطلب تھا کہ وہاں لوگوں کی جان کو خطرہ ہے تیز ہواؤں کے سبب ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر، کارڈف ایئرپورٹ کو ہفتہ کی صبح 11 بجے تک بند کر دیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے مغربی حصوں اور ویلز سمیت مغربی اسکاٹ لیبر اور ناردرن آئرلینڈ کے بیشتر حصوں کیلئے ایمبر وارننگ جاری کی گئی، ویلز میں میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم رہے، وہیں سیلاب کی متعدد وارننگز بھی جاری کی گئی تھیں۔ طوفانی ہواؤں کے سبب انگلینڈ اور ویلز کو ملانے والی مرکزی موٹر وے ایک سے زائد مقامات پر بند کر دی گئی، لندن کے اطراف واقع ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس پر چند پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، تاہم بیشتر پروازیں اپنے وقت پر چلیں۔ مسافروں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز کا وقت چیک کرلیں، لندن بھی شدید تیز ہواؤں کی زد میں رہا اور گمان کے مطابق بارش ہوئی، خراب موسم کے سبب پارکس بند کردئیے گئے تھے اور کرسمس کیلئے منعقد خصوصی ایونٹس بھی منسوخ کرنا پڑے۔

یورپ سے سے مزید