• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ ’’چکن بروسٹ‘‘ کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے

مانچسٹر (ہارون مرزا)محققین نے چار اہم عوامل دریافت کئے ہیں جو آپ کو ڈیمنشیا کے مرض سے بچا سکتے ہیں۔ماہرین نے تاکید کی ہے کہ درمیانی زندگی سے لے کر روزانہ ڈھائی چکن بروسٹ کھانے سے ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں محققین نےنشاندہی کی کہ ورزش، طویل مدتی صحت کے حالات کا علاج اور دوستوں اور خاندان کے ساتھ مضبوط سماجی روابط برقرار رکھنا بھی شامل ہے، یہ عوامل بہت اہم ہیں کیونکہ یہ بوڑھے شخص کو کمزوری سے بچنے میں مدد کرتے ہیں،این ایچ ایس کے مشورے میں کہا گیا ہے کہ بوڑھے افراد کو اپنے جسمانی وزن کے فی کلوگرام روزانہ 1 سے 1.5 گرام پروٹین کھانے پر غور کرنا چاہئے، جزوی طور پر پٹھوں پر بڑھتی عمر کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ اہم ہے، پروٹین کے اچھے ذرائع کی مثالیں پھلیاں، دالیں، مچھلی، انڈے اور گوشت ہیں، دوسرا ستون ورزش ہے،65 سال سے زیادہ عمر کے برطانویوں کو این ایچ ایس کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہر ہفتے 150 منٹ کی اعتدال پسند سرگرمیاں کریں جیسے پیدل چلنا، بائیک چلانا، دوڑنا ، تیراکی کرنا شامل ہیں ۔تیسرے ستون میں صحت کی دائمی حالتوں کو یقینی بنانا شامل ہے جس میں دل کی بیماری، ذیابیطس اور گٹھیا جیسی طویل عرصے سے چلنے والی دائمی بیماریاں شامل ہیں، جن کا دوائیوں سے مناسب علاج کیا جائے آخری ستون سماجی روابط کو برقرار رکھنا ہے اس طرح کے روابط دوستوں، خاندان، یا وسیع تر کمیونٹی کے ساتھ ہو سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید