• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جیت باعث مسرت ہے، راجہ قاسم کشمیری

ویانا (اکرم باجوہ)ہنگری میں مقیم راجہ قاسم کشمیری نےکہا ہےکہ کھوئی رٹہ سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جیت پرمسرت کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کھوئی رٹہ سے ان کےکزنادریس سلیم بھی شامل ہیں جوقدرتی طور پرنابینا مگر بہترین صلاحیتوں کےمالک ہیں۔ادریس سلیم بچپن سے ہی کرکٹ کی دُنیا میں بہت مشہور کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی قابلیت رکھتا ہے حالیہ دنوں میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر واپسی پر کراس شہر میں شاندار استقبال کیا گیا ہے بڑے فخر کی بات ہے جن لوگوں نے استقبال کیا ان کے ہم مشکوروممنون ہیں ۔راجہ قاسم کشمیر ی نے بتایا کہراجہ ادریس سلیم شعبہ تعلیم میں بھی ڈگری حاصل کر چُکے ہیں نابینا ا سکول اور کالجز میں بھی تعلیم حاصل کرنے میں ہمیشہ اولین نمبر پر رہے ۔ہم ان کی کارکردگی پر فخر ہے اور ہمارے خاندان کا سرمایا ہیں ۔
یورپ سے سے مزید