• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11G گبول ٹاؤن کے قریب زیر تعمیر گھر میں کام کے دوران چھت سے گرکر ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 60 سالہ اسلم کے نام سے ہوئی۔لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 19 سالہ شاہزیب ولد فاروق علی کے نام سے ہوئی۔بلدیہ نادرن بائی پاس روڈ نیول کالونی پل پر مسافر کوچ الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید