• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں قومی ووٹرز ڈےہفتے کے روز منایا گیا،اس دن کو منانے کا مقصدووٹ کی اہمیت اور اسکی طاقت کو اجاگر کرنا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 دسمبر 2016 کو قومی ووٹر ڈے قرار دیا تھا۔اس تاریخ کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ اسی تاریخ 7دسمبر 1970کو پاکستان میں پہلی مرتبہ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر عام انتخابات منعقد ہوئےتھے۔
کوئٹہ سے مزید