لاہور(کر ائم رپو رٹرسے،خبرنگار)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم رانا عمار کے جاں بحق ہونے کا واقعہ حادثاتی ہے،رانا عمار کے ساتھ گاڑی میں موجود تینوں دوستوں کو گرفتار کر کے گاڑی اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے ۔دلاور کو ہسپتال سے جبکہ حذیفہ کو گجرات کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حذیفہ سے حادثاتی طور پر گولی چلی،طلبہ تنظیم کی جانب سے واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ،تینوں طلبہ کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ایس پی نے بتایا کہ رانا عمار اپنے دوستوں دلاور اور حذیفہ کے ساتھ پی سی ڈھابہ پنجاب یونیورسٹی گاڑی میں موجود تھا،گاڑی اور نو ایم ایم پسٹل دلاور کا تھا ۔ مزید برآںاسلامی جمعیت طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن کی پریس کانفرنس سراسرانتظامیہ کی نااہلی کو چھپانےکی ناکام کوشش ہے۔اگر ہم اس معاملہ کو نہ اٹھاتے تو انتظامیہ چھپانے کی کوشش کرتی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا مؤقف ہے کہ اس واقعہ کی صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس واقع میں ملوث افراد کو کڑی سےکڑی سزا دی جائے۔ اگر ذمہ دارCSOاور DSAکا استعفی نہیں آتاتو یونیورسٹی کو بند کرنےکی طرف جائیں گے۔ ہماراآج بھی یہی مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کےاند اسلحہ کیسےآیا ۔