• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے حوالے سے 8دسمبر کی ڈیڈ لائن پرمتفق ہیں،ہشام الہیٰ ظہیر

لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیرسے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد کی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار کی قیادت میں ملاقات کی ، وفد میں امیر حمزہ، عبید اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں دینی مدارس بل کی 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن پر اتفاق ملکی موجودہ صورتحال، بلدیاتی انتخابات، مذہبی جماعتوں کے آلائنس، شعائر اللہ کے دفاع کے مشترکہ کاز سمیت اہم امور پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دینی مدارس بل کی حوالے سے 8دسمبر کی دی گئی ڈیڈ لائن پر متفق ہیں اور ایک ساتھ میدان میں نکلیں گے۔
لاہور سے مزید