لاہور(خصوصی رپورٹر)والڈ سٹی آف نے شالیمار باغ میں ’’شالیمار ساؤنڈز ‘‘کے عنوان سے ڈرم سرکل کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈرم فنکاروں اور رباب بجانے والوں نے مل کر شرکاء کو اپنے فن سے لطف اندوز کیا۔ مزید برآں، ڈھول اور رباب کی دھنوں پر بلتی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ تقریباً 400 افراد نے اس تفریحی سرگرمی میں شرکت کی۔ ان ڈرم سرکلز کا مقصد لوگوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور ان کی توجہ تاریخی مقامات کی طرف مبذول کروانا تھا۔ لوگوں نے اس تقریب پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں تاریخی مقامات کی سیر کو مزید دلچسپ اور لطف اندوز بناتی ہیں۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کہاکہ سیاحوں کو تاریخی مقامات کی سیر کے لیے تفریحی سرگرمیوں کی صورت میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔