• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال نیو ڈائیلسز یونٹ میں ایچ آئی وی ٹیسٹ فری کرنے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال نیو ڈائیلسز یونٹ میں ایڈز منتقلی معاملہ کے سامنے آنے پر گردے کی صفائی کے لئے آنے والے مریضوں کے ہرماہ آلائزا ٹیسٹ کرانے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیاگیا ہے ، تاہم مذکورہ ٹیسٹ کے لئے ہر مریض سے پانچ سو روپے فیس وصولی کی جارہی ہے ، جس پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے اور اسے ڈائیلسز کے مریضوں اور ان کے لواحقین پر اضافی بوجھ قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ آئی وی کا یہ ٹیسٹ فری کیا جائے ، تاکہ مریضوں کو سہولت حاصل ہوسکے ، ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کے لئے نہ صرف انہیں اضافی فیس ادا کرنا پڑ رہی ہے ، بلکہ مریض کے سیمپل لینے سے لے کر ٹیسٹ کرانے تک گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، جو تکلیف دہ ہے ، اس کا نوٹس لیا جائے اور دیگر بڑے ہسپتالوں کی طرح نشتر میں بھی ہرقسم کا ٹیسٹ فری اور فوری کیا جائے ۔دریں اثناء نشتر لیب اور پرائیویٹ لیبارٹریوں کی رپورٹس میں تضاد کے کیسز سامنے آرہے ہیں ۔
ملتان سے مزید