• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ملک کی ترقی اور مثبت تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘مولانا عبدالرؤف شاکر

پشاور( لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کی غیر سرکاری تنظیمیں جوانوں کو متحرک کرنے اور معاشرے میں بہتر کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہو گئیں اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم نوبل ارتھ ویلفیئر سوسائٹی چارسدہ کی جانب سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا یہ کنونشن یونائیٹڈرورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، فافن اور سی ڈی این نیٹ ورک کے تعاون سے مسلم کا لج فار بوائزز مردان روڈ میں منعقد کیا گیا کنونشن کے مہمان خصوصی تحصیل میئر مولانا عبد الروف شاکر نے کہا کہ نوجوان کسی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے اور وہ ہی ملک کی ترقی اور مثبت تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں حکومت نے نوجوانوں کی مختلف سرگرمیاں اور پروگرام شروع کیے ہیں اورمذکورہ تحصیل نوجوانوں کے ترقی اورفلاح وبہبود کے کام کرنے اداروں کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے نوبل ارتھ ویلفیئر سوسائٹی چارسدہ کے صدر ندیم خان نے کہا ہمارا ادارہ نوجوانوں کے فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کررہاہے کنونشن میں جوانوں نے اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیے جن میں چارسدہ میں میڈیکل کالج کا قیام، کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر، تعلیمی اداروں کے بڑھتے ہوئے فیسوں میں کمی، نوجوانوں کو روزگار کے لئے بغیر سود کے قرضے کی فراہمی اور ہنر دینے والے اداروں کمی کو دور کرناشامل ہے نجی کا لج فار بوائز مردان کے پرنسپل نے بچوں کو تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تاکہ ہم دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیں۔
پشاور سے مزید