• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نجی ایجوکیشن نیٹورک کے زیراہتمام سپورٹس اولمپیاڈ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)ہر سال کی طرح اس سال بھی پشاور نجی ایجوکیشن نیٹورک کے زیر اہتمام سپورٹس اولمپیاڈ کا انعقاد ہوا۔ جس کی میزبانی کا شرف پشاور ماڈل سکول حیات آباد بوائز کو حاصل ہوا۔ اس اولمپیاڈ کی عظیم الشان افتتاحی تقریب 26 نومبر 2024 کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئی۔ یہ اولمپیاڈ طلباء کے درمیان کھیلوں کے شوق اور کھیلوں کے جذبے کا ایک بڑا تہوار تھا۔ ان 9 روزہ مقابلوں میں کل 14 کیمپسز سے 28 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جس میں طلبا و طالبات نے 8 مختلف کھیلوں میں اپنے شوق اور کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ جن میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، فٹ سال، بیڈمنٹن وغیرہ شامل تھے۔یہ اولمپیاڈ 5 دسمبر 2024 بروز جمعرات اختتام پذیر ہوا جس کی اختتامی تقریب حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور ہی میں منعقد ہوئ۔ 9 روزہ دم دار مقابلوں کے بعد اولمپیاڈ کی جیت کا سہرا ایک مرتبہ پھر سابقہ سپورٹس چیمپئن پشاور ماڈل سکول حیات آباد بوائز اور پشاور ماڈل سکول گرلز 1 کے سر سجا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی، مرکزی سینئر نائب صدر پی ٹی آی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ، سابق صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن،اور سابق نیشنل فٹ بالر شاہد خان شنواری نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوے کھیلوں کی اہمیت اور ان کے ذریعے حاصل ہونے والی صلاحیتوں پر زور دیا۔اور مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور میڈلز سے نوازا جبکہ چیمپئن کا خطاب حاصل کرنے والے فاتح سکولوں کی ٹیموں کو چیمپئن ٹرافی سے نوازا گیا۔اسپورٹس اولمپیاڈ کا انعقاد پشاور ماڈل سکول حیات آباد بوائز کی ایک بڑی کامیابی تھی۔ اسکول کے اساتذہ اور عملے نے بھی اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ تقریب پشاور ماڈل ایجوکیشن نیٹورک کی کھیلوں کی روایات اور کھیلوں کے شوق کو فروغ دینے کی کوششوں کا ایک بڑا ثبوت تھی۔
پشاور سے مزید