اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےبیرون ملک نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ18سے21ٹریڈ افسران تعینات ہو نگے ، وزیر تجارت کی سر بر اہی میں انٹرویو بورڈتشکیل ، وزیر اعظم شہباز شریف نےنئے ٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ،وزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتی کے لیےانٹرویو بورڈتشکیل دے دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو انٹرویو بورڈ کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔ سیکریٹری تجارت، سیکریٹری خارجہ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈاورسی ای او ٹی ڈیپ انٹرویو بورڈکے ممبرز ہوں گے۔ وزیرتجارت کو نجی شعبے سے ایک ایکسپرٹ کو بورڈ میں شامل کرنے کا اختیارہوگا۔ انٹرویو بورڈکے پاس امیدواروں کو 40نمبرز تک دینےکااختیار ہوگا۔ انٹرویو بورڈ تحریری امتحان کے بعدامیدواروں کا انٹرویوزکرے گا۔ انٹرویوزکےبعد سمری منظوری کےلیےوزیراعظم کو بھیجی جائےگی۔ اگلےایک سال میں خالی ہونے والی آسامیوں پرٹریڈ افسران تعینات کیےجائیں گے۔ گریڈ18سے21 کی آسامیوں پر بیرون ملک ٹریڈ افسران تعینات ہوں گے۔ لاس انجلیس،بیجنگ،پیرس،استنبول،برسلز،ڈھاکہ،دوشنبے ، دوحہ اور فرینکفرٹ بھی نئے ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ تعیناتی کےلیےامیدواروں کو تحریری امتحان اورانٹرویوزکے عمل سے گزرنا ہوگا۔ بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی3 سال کے لیے کی جائے گی ۔وزیر اعظم نےنئے ٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ۔ٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی گئی۔ تعیناتیوں میں نجی شعبے اور اوورسیز پاکستانیز کے لیے10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔