کراچی(نیوزڈیسک)نامعلوم افراد نے قلات کے تاریخی میر قلعہ سے ملحقہ تعمیر کی گئی یادگار نذر آتش کردیا۔بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے کل رات گئے مونو موومنٹ کو نذرآتش کردیا۔مونو موومنٹ کو چند سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جنہیں کل رات نذر آتش کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان رواں برس اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل نامعلوم افراد نے پنجگور میں واقع شہید نواب اکبر بگٹی کے مجسمے کو توڑ دیاتھا جبکہ گوادر میں بلوچی زبان کے نامور ادیب و ماہرلسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو تخریب کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم ان واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔