• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ عوامی طاقت اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہے، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک عوامی طاقت ہے اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہے، ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے عوام کا ووٹ دینا انتہائی اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے ہفتہ کے دن وزیراعلی ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج 7 دسمبر ووٹرز کا قومی دن سندھ سمیت پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی طاقت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا اندراج ایک قومی فرض ہے اور سندھ کے تمام لوگ اپنا ووٹ درج کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و سماجی رہنماں کو ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان میں عالمی سطح پر معنی خیر کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے گریجویٹس طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمدردی، دیانتداری اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ رہنمائی کریں اور حقیقی قیادت ذاتی کامیابی سے بالاتر ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بروز ہفتہ آئی بی اے کراچی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محنت اور لگن سے کامیاب تمام گریجویٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید