اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے گریڈ 20کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس توفیق عباسی کو چوتھی بار ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی ایم پی ون سکیل کی پوسٹ کا لک افٹر چارج دے دیا گیا ہے۔ ان کے پہلے چارج کی مدت 20 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی لہذا ان کے نئے تین ماہ کے لک آ فٹر چارج کا آفس بیک ڈیٹ سے جاری کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکشن آفیسر تھری کے دستخطوں سے عقیل عباسی کے لک آفٹر چارج کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔