لیڈز(زاہد مرزا) برطانیہ میں شدید طوفان اور بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،ایک شخص ہلاک ہوگیا، 55ہزارگھربجلی سے محروم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کردی ہے ملک کے بعض علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ برطانیہ میں گزشتہ شب سے آنے والے نئے طوفان کو “ڈیرگ” کا نام دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔برطانیہ کے کئی ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔طوفان ڈیرگ کی طوفانی ہواؤں نے ایک شخص کی جان لے لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لنکا شائر میں A59 پر وین پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ جنوبی و ساوتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ۔طوفان سے ریلوے کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا، کئی شہروں میں فٹبال میچز منسوخ کر دئیے گئے ۔تیز ہواؤں کے سبب اڑنے والی اشیاشہریوں کی جان کیلئے خطرے کاباعث بن رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریڈ وارننگ ویلز کے ساحلی علاقوں سمیت ساوتھ ویسٹ انگلینڈ کیلئے ہفتہ کی صبح 3 بجے سے اتوار کی صبح 11 تک برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات نے سیلاب کی بھی کئی وارننگ جاری کی ہیں۔