• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب پی کر گاڑی کو کھمبے سے ٹکرانے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو سزا

لندن (پی اے) شراب پی کر گاڑی کو کھمبے سے ٹکرا نے کے بعد پولیس سے بچ کر فرار ہو نے والے بیٹ مین کے لباس میں ملبوس شخص پر ایک سال تک ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ علی وال بیراج سے تعلق رکھنے والے 25سالہ لوئس بلونڈریج نے19 نومبر کو ٹڈورٹ کے مراد روڈ پر گاڑی ٹیلی گراف کے کھمبے سے ٹکرا دی تھی۔ گاڑی کو کھمبے سے ٹکرانے کے بعد بلونڈریج حادثے کے مقام سے فرار ہو گیا تھا اور مقامی رہائشیوں نے اندھیرے میں اس کا تعاقب کیا تھا۔ بدھ کو اسے شراب پی کر گاڑی چلانے اور حادثے کے مقام پر نہ رکنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ اسے سوئنڈن مجسٹریٹ کی عدالت نے ڈرائیونگ پر 12ماہ کی پابندی اور 600پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی۔ وِلٹشائر پولیس کے مطابق، بلونڈریج کو پکڑنے کے لئے پولیس کی کئی ٹیموں اور پولیس کتے استعمال کئے گئے۔ گرفتاری کے وقت اس نے سڑک پر موجود سانس کا ٹیسٹ پاس نہیں کیا اور اسے حراست میں لے جا کر اس کا خون کا نمونہ لیا گیا، جو قانونی حد سے زیادہ تھا۔
یورپ سے سے مزید