• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاری پارک میں ہتھنی سونو کا اچانک انتقال، تحقیقات کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سفاری پارک میں موجود تین ہتھنیوں میں سے ایک ہتھنی سونو کا اچانک انتقال ہوگیاہتھنی سونوگزشتہ شب سفاری پارک میں مردہ حالت میں پائی گئی میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ہے ، ہتھنی کے انتقال کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اگر افسران یا عملے کی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور موت کی وجہ معلوم کی جائے گی، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہتھنی کے انتقال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ ہتھنی کی موت طبعی ہوئی ہے یا کسی حادثے کے سبب ایسا ہوا ہے، میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر ریکریشن کو ہدایت کی کہ ہتھنی کو دی جانے والی خوراک سے متعلق بھی مکمل معلومات لی جائیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک اس لیے منتقل کیا گیا تھا کہ وہ زیادہ بہتر جگہ اور فضا میں دوسری ہتنیوں کے ساتھ ر ہے اور وہاں پر پہلے سے موجود دونوں ہتھنیوں کے ساتھ مدھو بالا کی تنہائی بھی دور ہوسکے، لیکن آجہتھنی سونو کے اچانک انتقال کی خبر نے مغموم کر دیا ہے ،واضح رہے کہ چار ہتھنیاں جون 2009میں تنزانیہ سے کراچی لائی گئی تھیں جبکہ مرنے والی ہتھنی سونو کی عمر 15 سے 16 برس تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید