• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کی تمام شاہراہوں کو کھود دیا گیا، عوام اذیت میں مبتلا، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کراچی کی تمام شاہراہوں کو کھود دیا گیا ہے ،منٹوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے جس سے عوام انتہائی اذیت میں مبتلا جبکہ موسم سرما کی آمد کے باوجود بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ،عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جو عوام پر ظلم ڈھا رہی ہیں اس کے سامنے حکومت خاموش کیوں ہے، قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس ہنگامہ آرائی الزام تراشیوں تک محدود ہیں ، حکمراں عوامی مسائل پر بات کرنا گوارا نہیں سمجھتے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید