• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر شرانگیزی، مزید 7 ملزمان کیخلاف مقدمات، تعداد 39 ہوگئی

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر) سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف شرانگیزی پھیلانے کےالزام پر مزیدسات ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئےجس کے بعد مقدمات کی مجموعی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگینڈہ کرنے پر مزید 7 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوگئی ہیں۔جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں محمد اسامہ، عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابو بکر، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-اس قبل بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے-واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے اسلام آباد کے لیے احتجاجی مارچ کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا-کئی سوشل میڈیا صارفین نے مارچ کے شرکا کی ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد دعوے کیے تھے-بعد ازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے پاک فوج کی اسلام آباد میں قانونی تعیناتی کے خلاف سیاسی فوائد کے لیے پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےحکومت پر زور دیا کہ وہ زہر اگلنے،جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج ختم کرنے کے لیے سخت قوانین و ضوابط بنائے اور ان پر عمل درآمد کرائے۔
اہم خبریں سے مزید