کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی میں بنائے گئے بلوچستان ہاؤسز کے نقصان میں چلنے کا انکشاف بلوچستان ہاؤس اسلام آباد اور کراچی وزرا ،سرکاری آفیسران ،ریٹائرڈ ملازمین کے دونوں شہروں میں آمد کے مواقع پر چند روز رہائش اختیار کئے جانے کیلئے بنائے گئے ہیں بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے ایک کمرے کا کرایہ دوسرے صوبوں کی نسبت دوگنا زیادہ ہے ۔این این آئی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں قائم بلوچستان ہاوس میں 66کمرے جبکہ بلوچستان ہاوس کراچی میں چار کمرے ہیں بلوچستان اسلام آباد میں 135ملازمین تعینات ہیں جن میں 58کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے ، محکمہ نظم نسق کی دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال میں بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے اخراجات آٹھ کروڑ ،33لاکھ اور 58ہزار رہے جبکہ آمدنی پانچ کروڑ 84لاکھ 69ہزار رہی اسی طرح بلوچستان ہاوس کراچی کے اخراجات 60لاکھ 60ہزار جبکہ آمدنی صرف 21لاکھ 75ہزار روپے رہی بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے ایک کمرے کا کرایہ 4000سے زائد ہے جبکہ پنجاب ہاوس، کے پی کے ہاوس اور سندھ ہاوس کے ایک کمرے کا کرایہ دو ہزار سے زائد نہیں ہے۔