• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ’تپش‘ اور ”بیٹی کا گھر کونسا‘‘ کی آخری اقساط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائینگی

کراچی (جنگ نیوز) جیو انٹرٹینمنٹ کے دو مقبول ڈرامے ”تپش“ اور ”بیٹی کا گھر کونسا“ کی آخری اقساط منگل کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیں گی۔ دونوں ڈراموں میں فنکاروں نے اپنی جاندار اداکاری سے کرداروں کو یادگار بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹیلی ویژن کی تخلیق کردہ ڈرامہ سیریل ”تپش“ کا ریحانہ آفتاب کے قلم سے لکھا گیا کلائمکس کس رُخ پر لے جانے والا ہے؟۔ کشمکش سے بھر پور لگاتار دو اقساط میں شاہ زر کا جنون، شفا کی دیوانگی میں کس حد تک جانے والا ہے؟۔ ہدایتکار احمد بھٹی کی دلکش ہدایات میں محبت کا یہ فریب عفریت بن کا کیا رشتوں کو نگلنے والا ہے؟۔ پروڈیوسر بنت شاہد کی اس پیشکش میں کیا نبیل کی بچھائی ہوئی بساط میں محبت کو ہو جائے گی مات؟۔
اہم خبریں سے مزید