کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدوداسکیم33سیکٹر1احسن آباد میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے5افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ،رات گئے پانچوں افرادکی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کےبعد لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئیں ، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت کا تعین نہیں کیا گیا کیمیکل ایگزامنیشن کے بعد وجہ موت کا حتمی تعین کیا جائے گا۔