کراچی (نیوز ڈیسک) سابق نائب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے۔ حافظ نعیم الرحمان کا اظہار افسوس،نماز جنازہ آج جامع مسجد منصورہ میںبعد نماز عشاادا کی جائے گی، جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق حافظ محمد ادریس چند ہفتوں سے علیل تھے۔امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حافظ محمد ادریس کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔حافظ محمد ادریس کا شمار جماعتِ اسلامی پاکستان کی قدآور اور جید شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی دعوتی و سیاسی جدوجہد اور نظریاتی بیداری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔وہ طویل عرصے تک جماعتِ اسلامی کے نائب امیر کے اہم عہدے پر فائز رہے۔