کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن آباد میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملہ پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اعلیٰ سطح کی با اختیار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔آئی جی سندھ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی میں ماہر تفتیشی افسران اور فارنزک ایکسپرٹس کو شامل کیا جائے گا۔