• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ کنسلٹنٹس کے خلاف کارروائی کنسلٹنسی مالک گرفتار

کراچی ( ثاقب صغیر)ایف آئی اے کراچی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ کنسلٹنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کنسلٹنسی مالک کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹریول کنسلٹنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بفر زون میں واقع غیر قانونی کنسلٹنسی کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی M/s Quickway Consultant شاپ نمبر R-1198، سیکٹر 15-A/4، بفر زون پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران کنسلٹنسی کے مالک سید شہریار شاہ کو گرفتار کیا گیاہے جو مبینہ طور پر متعلقہ مجاز اتھارٹی کے کسی جائز لائسنس کے بغیر اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹریول کنسلٹنسی کا کاروبار چلا رہا تھا۔کارروائی کے دوران مذکورہ دفتر سے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق اہم دستاویزی و دیگر قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بیرون ملک روزگار کے پیکجز، جن میں یونان کا ورک پرمٹ بھی شامل تھا فراہم کرنے کے نام پر خواہشمند افراد سے بھاری رقوم وصول کررہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید