• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نظام سے ریئل ٹائم انضمام پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے ریئل ٹائم انضمام کرنے والے کاروباری اداروں کو متعلقہ الیکٹرانک آلات، ہارڈویئر اور سافٹ ویئر میں سرمایہ کاری پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا۔ نئے قانون کے مطابق ایسے افراد یا ادارے جو انکم ٹیکس آرڈیننس، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 یا وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ ریئل ٹائم پیداوار کی نگرانی یا فروخت اور وصولیوں کی ریکارڈنگ و رپورٹنگ کے لیے انضمام کے پابند ہیں، انہیں اس مقصد کے لیے کی جانے والی مخصوص سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ حاصل ہوگا۔ قانون کے تحت یہ ٹیکس کریڈٹ صرف ان آلات، ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور دیگر الیکٹرانک اجزا کی خریداری، حصول، تنصیب یا تنفیذ پر آنے والے اخراجات کے لیے دستیاب ہوگا جو براہِ راست اور خصوصی طور پر ایف بی آر کے نظام سے انضمام کے مقصد کے لیے استعمال ہوں۔

اہم خبریں سے مزید