• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس، ڈاکٹر سمعیہ اور ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ اور ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹرسمعیہ نے ڈاکٹر اسامہ سے کہا رپورٹ ایم ایل او کنسرنڈ کو سی سی کی جائے گی ۔یہ رپورٹ میرے نام نہیں تمہارے نام پر آئےگی۔ ڈاکٹر سمعیہ نے ڈاکٹر اسامہ سے گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ رپورٹ ملتے ہی تم فوراً جاری کردو گے اور ہم رپورٹ کا ہر لفظ ساتھ بیٹھ کر تیار کریں گے ۔ہم رپورٹ تیار کرنے کےبعد اسے جاری کردیں گے ۔ ڈاکٹر سمعیہ نے ڈاکٹر اسامہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ میں جبران کو رپورٹ ریلیز کروں گی کہ یہ ہے وہ رپورٹ ،اس کے بعد میررضا کی فیملی اس رپورٹ کے معاملے کو مزید آگے لیکر جائے گی اور میں تمہیں یہ بات پہلے ہی کہہ چکی ہوں،وہ لوگ یہ کہہ دیں گے کہ ہمیں ڈاکٹر اسامہ سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔ان کی بھی فائنل رپورٹ میں یہ بات آ گئی ہے کہ تشدد ہوا ہے۔ڈاکٹرسمعیہ سے بات چیت کے جواب میں ڈاکٹر اسامہ نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میڈم مجھے یہ بتائیں کل کب آپکے پاس آؤں تاکہ شیڈول کرلوں،ڈاکٹر اسامہ کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ تم نکل جاؤ گے اس میں سے فکر نہیں کرو، تم نکل گئے ہو۔یہ لڑائی میری ہے بس ۔اس حوالے سے ڈاکٹر سمعیہ سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انکی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید