کراچی(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیر اور منگل کی رات نیویارک پہنچتے ہی وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے ملتان میں رابطہ کیا وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سے درخواست کی کہ مارچ کچھ دن ملتوی کردیں۔عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کااعلان شدہ ریلیف پیکج کسی صورت قبول نہیں، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن واپس پہنچتے ہی آپ سے ملاقات کرکے عوام کے لئے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔