• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ ایڈیلیڈ میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نے بھارت سے پرتھ ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ ایڈیلیڈ میں لیکر سیریز ایک سے برابر کردی، ڈے اینڈ نائٹ پنک بال ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ دس وکٹ سے جیت لیا میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہوگیا۔ اتوار کو بھارت نے آسٹریلیا کو صرف 19رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم180اور دوسری اننگز میں 175رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ نتیش کمار 42، کے ایل راہل اور رشبھ پنت28،28رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کیلئے پیٹ کمنز نے پانچ ، اسکاٹ نے تین اور اسٹارک نے دو شکار کیے۔

دنیا بھر سے سے مزید