• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز سرمایہ کار پاکستان کا سرمایہ ہیں،صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ اوورسیز سرمایہ کار پاکستان کا سرمایہ ہیں حکومت ان کی محفوظ سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کرے اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی گزارش ہے کہ جو حقیقی پراجیکٹس ہیں ان میں ضروری چھان بین کے بعد اپنی انویسٹمنٹ کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں حالات دن بدن انشاءاللہ بہتر ہوتے جا رہے ہیں تو اوورسیز پاکستانی سعودیہ میں تین ملین سے زیادہ ہیں ان کو موٹیویٹ کرنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں یہ سرمایہ کاری کریں۔ہماری حکومت سے بھی اپیل ہے کہ حکومت رواں ماہ جائزے کے بعد شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے تاکہ پیسہ بینکوں کی بجائے مارکیٹ میں آئے جس سے کاروباری سرگرمیاں جنریٹ ہوں،معیشت رواں ہو گی اور کرنسی گردش میں آئے گی جو مزید روزگار لانے کا باعث بھی بنے گی۔
اسلام آباد سے مزید