• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ،سرقہ ،بالجبر،چوری،17 موٹرسائیکل،طلائی ،زیورات سےمحروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 17 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مری روڈ پر3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد عامر سے موبائل، بیگ، شال ، سوٹ کل مالیتی 50ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ راول روڈ پر4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر سہیل حسین سے موٹر سائیکل اور موبائل،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ایرڈ یونیورسٹی کے قریب 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرمحمد عامر شریف سے موٹر سائیکل، 2ہزارروپے اور موبائل،تھانہ صادق آباد کے علاقہ غوثیہ چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ذکاء اللہ سے5ہزارروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پی آئی اے کالونی میں 3نامعلوم ملزمان محمد عباس سے اسلحہ کی نوک پر2موبائل اور 8ہزارروپے ،پی آئی اے کالونی میں 3 نامعلوم ملزمان عتیق الرحمٰن سے اسلحہ کی نوک پر 3موبائل اور 5ہزا رروپے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں پنجاب ہاؤس کے سامنے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر افتخار احمد سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کالاخان میں ذیشان ضیاء جدون اپنے ماموں زاد یاسر حمید کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جارہاتھاکہ کہ ایک نامعلوم لڑکے نے پسٹل تان کر موبائل مانگے یاسر حمید نے اپنا موبائل دے دیا مدعی اپنا موبائل دینے لگا تو اس کاموبائل گاڑی میں گر گیا جیسے ہی وہ اپنا موبائل اٹھانے لگا تو ملزم نے سیدھے فائر کرکے ان دونوں کو زخمی کردیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسایٹی میں سردار نوید انجم کے گھر رات کو 7 نا معلوم ملزمان مسلح ہائے پسٹل داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پرگھرسے سونا مالیتی 12لاکھ روپے ،ایل ای ڈی ، نقدی 3لاکھ 35ہزارروپے اورکمبل مالیتی10ہزار روپے،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ندیم اکرام سے 85ہزار 160 روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ،موتی بازار میں محمد احسان کے گودام کا تالہ توڑ کر اندر سے سامان گارمنٹس مالیتی 5لاکھ روپے ،خیابان سرسید میں محمد شعیب کے مکان سے لیپ ٹاپ،کمرشل مارکیٹ میں دوران خریداری محمد نعیم کاموبائل ،صادق آباد میں فراز قمر کی دکان کے تالے توڑ کر اندر سے 7 موبائل ،ریلوے روڈ پرہوٹل کے باہر سے شہزاد اسلم کی گاڑی کے ٹائرمعہ رم مالیتی80ہزار روپے،بنک کالونی میں حبیب اللہ کی دکان کا کنڈا کاٹ کر 60 ہزار روپے ،/ایزی لوڈ والے 2موبائل ، اور موبائل اسسریز،ڈھوک اللہ داد میں طارق کی بکری ،چونترہ میں محمد رفیق کے تاج فارم پر نصب 25کے وی اے کا ٹرانسفارمر مالیتی 6لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید