• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس بل پرتا خیری حربے، ہماراپیمانہ صبرلبریز ہوچکا،زبیر احمدظہیر

علامہ زبیر احمد ظہیر لاہور (خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مدارس بل پر تاخیری حربوں سے ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے۔ ہ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کررہےتھے۔ انہوں نے کہاکہ کئیسالوں سے مساجد اور مدارس دشمن پالیسیاں جاری ہیں جو اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناقابلِ برداشت ہیں۔ پاکستان میں ہر اچھی یا بری انجیوز، ہر تنظیم اور ہر ادارہ رجسٹر ہوسکتا ہے۔ہر بنک میں اس کا اکاؤنٹ بھی کھل سکتا ہے مگر مسجد اور مدرسہ ناتو رجسٹرڈ ہو سکتا ہے اور نا کسی بنک میں اس کا اکاؤنٹ کھل سکتا ہے۔ پوری ملت اسلامیہ پاکستان مولانا فضل الرحمٰن کی احسان مند ہے کہ وہ تن تنہا ملک بھر کی مساجد اور مدارس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن مساجد اور مدارس کی آزادی اور خودمختاری کے لئے تحریک شروع کریں۔ ہم ہر سطح پر اور ہر لحاظ سے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ، مولانا قاری محمد یحییٰ مدنی، اور مولانا حافظ صہیب احمد نے بھی خطاب کیا ۔
لاہور سے مزید