• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں صنفی مساوات پرسیمینار

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا ہے کہ صنفی مساوات اور صحت کی مساوات کے تناظر میں محکمہ صحت کی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو مضبوط کیے بغیر پاکستان کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج سے متعلق اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ وہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پنجاب میں صحت کے شعبے میں صنفی مساوات، انسانی حقوق اور صحت کی مساوات کو آگے بڑھانے کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہےتھے ۔ سیمینار سے ڈاکٹر جمشید احمد، ڈاکٹر یحییٰ گلزار اور ڈاکٹر عرفان احمد طاہرہ مریم ، ڈاکٹر شہلا اکرم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
لاہور سے مزید