ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا معروف برانڈز کے نام سے جعلی مشروبات بنانے والے یونٹ پر چھاپہ، 450 لٹر ملاوٹی مشروبات تلف ،تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محلہ غوث پورہ سے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑلی۔ جس میں معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھی۔جعلی پروڈکٹس بنا کر مارکیٹ میں کولڈ ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت مشروبات برآمد کرکے موقع پر تلف کردیں جبکہ فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔