بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اور انکی اہلیہ معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے درمیان علحیدگی کے حوالے سے افواہیں گزشتہ چند ماہ سے زیر گردش ہیں۔
ابھیشک بچن بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ کے شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں بطور اسپشل گیسٹ شریک ہوئے، جہاں پر ان سے دوسرے بچے کی پیدائش کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا نہیں ابھی اگلی پیڑھی جو آئیگی تب دیکھیں گے۔
جب رتیش دیشمکھ نے زور دیا تو ابھیشک نے سوال کو گھما دیا اور کہا کہ عمر کا لحاظ کیا کرو، رتیشں میاں ہم تم سے بڑے ہیں جس پر رتیش نے انکے پیرو کو چھوا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی سے متعلق افواہوں کا زور اس وقت توٹ گیا جب گذشتہ دنوں ابھیشیک اور ایشوریا شادی کی ایک تقریب میں اکٹھے نظر آئے جہاں دونوں کی ایک ساتھ تصاویر بھی بنائی گئیں۔