• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کو قتل کرنے والی ڈاکٹر جینیٹ کو ٹرمپ نے اہم عہدہ دے دیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کی اینکر ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات کو سرجن جنرل مقرر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز میں اینکر اور طبی ماہر کے طور پر خدمات انجام دینے والی 48 سالہ ڈاکٹر نیشیوات کو سرجن جنرل کا عہدہ دے دیا۔ نیشیوات جب 13سال کی تھیں تو غلطی سے اپنے والد پر گولی چلا دی تھی جس سے ان کے والد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیشیوات کے ہاتھ کسی کام کے لیے قینچی ڈھونڈنے کے دوران ہاتھ لگنے سے پستول زمین پر گری اور گولی چل گئی۔ گولی نیشیوات کے والد کے سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔جینیٹ​​​​​​​ نیشیوات نے اپنی کتاب ’’بیونڈ دی اسٹیتھو اسکوپ‘‘ میں لکھا کہ والد کو بے بسی کے ساتھ مرتے دیکھنے کے اس واقعے نے میری زندگی پر گہرے اثرات چھوڑے اور میڈیکل کا شعبہ منتخب کرنے پر تحریک دی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نئی انتظامیہ کی تشکیل میں اب تک 11 سے زائد افراد اپنے پسندیدہ نیوز چینل ’’فاکس‘‘ سے لے چکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید