• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا فخر زمان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، محمد رضوان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ فخرزمان کو ساراپاکستان جانتا ہے ،میری فخرزمان کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں یا مسئلہ نہیں ہے،سب کو لگ رہاہے اس کے ساتھ کوئی پرسنل چیز ہورہی ہے ۔ڈربن میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ فخر گیم چینجر ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ فخرزمان کو فٹنس کا ایشو ہے ، لیکن جتنا مجھے پتا ہے فخرزمان انجرڈ نہیں، وہ بیمار ہیں ، مینجمنٹ نے انہیں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ہدایت کی ہے ، اس دوران اگرخدانخواستہ کوئی بات ہوتی ہے تو ڈاکٹرز دیکھ بھال کریں گے، سلیکشن کمیٹی میں ہماری بات ہوئی، مینجمنٹ کو پیغام دیا گیا ہے کہ ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے۔

اسپورٹس سے مزید