• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 20 فٹبال اسکواڈ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساف انڈر-20 چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 23 مارچ سے 3 اپریل تک مالدیپ میں کھیلی جائے گی ۔ پاکستان کو گروپ ’بی‘ میں بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی ۔ ابتدائی اسکواڈ میں ذوالقرنین، عادل علی خان، کاشف ، غلام عباس، عمر جاوید، زریب حیدر، مجید علی، وسیم عبدالرشید، عبید اللہ ، عبدالخالق، عبدالرحمان، عابس رضا ، شیراز خالد، علی ظفر ، زین عمران، شہاب احمد، خبیب، اویس الیاس ، جنید ، منصور خان، نجیب اللہ ، عبدالصمد ، سجاد حسین، عبداللہ ، فہام، عمر نوازشامل ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید