کراچی(اسٹاف رپورٹر)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے ڈیڑھ دو ماہ سے مسلسل ٹریننگ کر رہا ہوں اور رمضان کی وجہ سے رات کے وقت ٹریننگ کر رہاہوں جو اچھی جا رہی ہے۔ سب سے پہلے مئی میں ڈائمنڈ لیگ ہے پھر کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز، اگست میں بھی ڈائمنڈ لیگ ہے۔