کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔ سرفراز احمد کے مسقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔ کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے۔ اس موقع پر سی ای او سمیر احمد، عاقب جاوید، مصباح الحق، اسد شفیق اور دیگر موجود تھے۔