• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامل حسین انجرڈ، تیسرا میچ نہیں کھیلا، سعد اور غازی غوری کا ڈیبیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے دورے میں حسین طلعت کے بعد شامل حسین بھی ان فٹ ہوگئے، انہوں نے تیسرے ون ڈے میں شرکت نہیں کی۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شامل حسین گردن کے پٹھوں میں کھچاؤ میں مبتلا ہیں وہ فی الحال ٹیم کے طبی عملے کے ساتھ زیر علاج ہیں ۔ ادھر حسین طلعت دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور ساڑھے تین ماہ کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے۔ ڈھاکا میں تیسرے ون ڈے میں غازی غوری اور سعد مسعود نے ڈیبیو کیا۔ سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو کیپ دی۔ دورے میں فیصل اکرم کے علاوہ پاکستان نے تمام کھلاڑیوں کو آزمایا۔ معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، شامل حسین اور عبدالصمد کو ون ڈے کیپ دی۔ ادھر فاسٹ بولر زمان خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں زخمی ہوگئے، سپر لیگ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ پی سی بی نے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔